ہومپاکستانپاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی، فن ٹیک، انفرااسٹرکچر، لاجسٹکس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔شہباز شریف نے سنگاپور کی اقتصادی ترقی، جدت اور کامیاب تبدیلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ سطح پر اور آسیان کے پلیٹ فارم کے ذریعے تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں فریقین نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔