ہومبریکنگ نیوزوفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی

وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ایک بڑا کریک ڈان کیا ہے، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 52 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران کل 9 مقدمات درج کیے گئے ہی

گرفتار افراد میں 40 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 7 اسپا سینٹرز اور 2 قحبہ خانوں کے خلاف یہ قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق سٹی زون میں بالخصوص 7 اسپا سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مقدمات درج کیے گئے، جہاں سے 8 مرد اور 28 خواتین سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ کوہسار کی حدود میں قائم 2 اسپا سینٹرز پر چھاپہ مار کر 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ مارگلہ کی حدود میں 4 اسپا سینٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران 16 خواتین سمیت 19 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ایک اسپا سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین اور ایک مرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ آئی نائن کی حدود میں 2 قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور دونوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 12 خواتین اور 4 مردوں سمیت مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی بھرپور اور سخت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔