قومی اوپنر صائم ایوب کو ٹرائی نیشن سیریز کے ابتدائی تین میچز میں ناکامی کے بعد قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اوپنر صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
پی سی بی نے صائم ایوب کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔
صائم ایوب ٹرائی نیشن سیریز کےابتدائی تین میچز میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صائم ایوب قومی اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان ون ڈے ٹیم میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
