ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست ہوم سیکریٹری کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریزکی درخواست پر سماعت کی،اس موقع پر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان اور علیمہ خانم کے بیٹے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےدوران پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ تینوں خواتین کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی گئی ہے،جبکہ نظر بندی میں توسیع سات اکتوبر کو کی گئی تھی۔

درخواست گزار کےوکیل رانا مدثر عمر نے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے،اس معاملے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم بھی رکاوٹ بنیں گی۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب آپ کو معلوم ہے کہ عدالت درخواست کے دائرہ کار سے باہر جا کر کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی تو پھر اس معاملے کو سمجھنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔