ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا؛ نیب حرکت میں آگیا، سہیل آفریدی ریڈار پر، ریکارڈ طلب

خیبر پختونخوا؛ نیب حرکت میں آگیا، سہیل آفریدی ریڈار پر، ریکارڈ طلب

پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد نیب بھی حرکت میں آگیا۔نیب ذرائع کے مطابق غیر فعال وزیراعلی سہیل آفریدی نیب کے ریڈار پر ہیں، جبکہ سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور،سابق وزرا فضل حکیم اور ڈاکٹر امجدکے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے غیرفعال وزیراعلی کے دور حکومت کے دوران مختلف منصوبوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔نیب نے سہیل آفریدی کے دور حکومت میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں، ان کا سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کے دور حکومت میں کتنی سڑکیں بنی، کس کس کو ٹھیکے دیے گئے، سب ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

نیب ذرائع کے مطابق سول اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ، محکمہ ریونیو، رجسٹرار ڈی ایچ اے، پی ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو ریکارڈ جمع کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اثاثوں کی چھان بین کے بعد تینوں رہنماں کو انکوائری کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران پی ٹی کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔