اپر دیر(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروں اور اہم شاہراہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کارروائیوں کا مقصد بازاروں اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور دیگر متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضے یا سامان رکھنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
