ہومبریکنگ نیوزکرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

کرک: کرک میں مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان مزید پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔