ہومپاکستاناسلام آباد سپر لانگ مارچ 23 اکتوبر کو شروع ہو جائے گا،نائب امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد سپر لانگ مارچ 23 اکتوبر کو شروع ہو جائے گا،نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور(آئی پی ایس ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کے آغاز کی ملک گیر احتجاج کی کال بروقت اقدام ہے ۔ 23 اکتوبر جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پرامن احتجاج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے تجویز کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات سے پہلے مذاکراتی کمیٹیوں کے نمائندے مل بیٹھیں اور دونوں مذاکراتی کمیٹیاں مذاکرات کی سفارشات کو حتمی شکل دے دیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ابھی تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے معاملے میں پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرول پر فی لٹر لیوی بھتہ کے خاتمے سے عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔