اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر انیل سعید کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انیل سعید کی خدمات حکومت پنجاب سے واپس لے کر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کیلئے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ ان کی تعیناتی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
