لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت سمجھتی ہے تحریک انصاف اب کوئی سٹریٹ چیلنج نہیں دے سکتی تو ہمیں مذاکرات کی کیا ضرورت ہے، وقتی طور پر شاید ہو بھی ایسا ہی لیکن سیاسی ابال بڑھتا رہے گا اور کسی بھی معاملے پر اچانک ہی آپ کو پتہ چلے گا معاملات ہاتھ سے ہی نکل رہے ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا معاشرے کے اندر اسی لئے عقلمند حکمران کوشش کرتے ہیں کہ درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے کیلئے مخالفوں کو بھی سانس لینے کی سپیس ضرور دیئے رکھیں ورنہ حبس اور گھٹن حد سے بڑھ جائے گا اور سب کو نقصان ہو گا۔ تحریک انصاف کی لیڈر شپ ڈیلی ویجر سیاستدانوں پر مشتمل ہے، حکومت کو پھر مشورہ ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں کوٹ لکھپت جیل میں بند تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو ریلیف دیں ان سے مذاکرات کی ابتدا کریں وہ عمران خان سے بات کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔
باہر کے لوگ تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتے ۔ یہ نے اپنی ڈھائی انچ مسجد بنا کر بیٹھے ضرور ہیں لیکن ان کی امامت میں تاثیر نہیں ہے، اس کیلئے اصل تحریک انصاف سے رجوع کریں اور ملک میں سیاست کو نارملائز کریں تا کہ نئے صوبوں کی طرف پیش رفت ہو اور معیشت کی بحالی ہو سکے۔
