اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پالیسی کی حتمی منظوری کے لیے اسے جلد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون کے حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو نئی آٹو پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی
جس کے بعد وزیراعظم نے پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں مقامی اور درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کی تجویز شامل ہے۔اس کے علاوہ درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے معیاد کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کی وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔
