ہومپاکستانمیر رضا کی ہلاکت خودکشی نہیں قتل ہے، جے آئی ٹی بنائی جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری

میر رضا کی ہلاکت خودکشی نہیں قتل ہے، جے آئی ٹی بنائی جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری

کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کردی جس میں کمیشن نے قرار دیا ہے کہ میر رضا کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا جبکہ لاش پر تیزاب کے شواہد بھی ملے ہیں، مزید تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میر رضا کیس کے حوالے سے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کردی۔جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ میر رضا علی قتل کیس میں پولیس تفتیش میں سنگین کوتاہیاں ہوئیں جبکہ موت کو خودکشی قرار دینے کے ابتدائی پولیس موقف پر جوڈیشل کمیشن نے سوالات کیے ہیں۔

کمیشن نے حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پشت سے لگنے والی گولی کے زخمی کو قرار دیا اور لکھا کہ ابتدائی تفتیش میں ممکنہ کور اپ کے خدشے کو مکمل طور پر خارج نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل کمیشن نے نے میر رضا علی قتل کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں آئی ایس آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز سندھ اور سائبر کرائم ایجنسی کے نمائندے شامل کرنے کی سفارش کی۔ کمیشن نے پولیس اہلکاروں کے کردار کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔