اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100فیصد آگے نکل گئے ، 90 یا180 دنوں میں گورنر راج اورایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپیٹل نہیں، تھوڑا یا زیادہ ملک میں اب ہرکسی کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتا ہوں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اورتھری بھی آئےگا، مزیدگورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام آتانظرنہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کےاگر کچھ تحفظات ہیں تو حکومت انہیں دور کرے، 90 یا180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا، سینیٹرشپ کے لیے مجھے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ووٹ دیا، ن لیگ نے مجھے ووٹ نہیں دیا، ان کے ساتھ میرا دور دور تک تعلق نہیں۔
عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100فیصد آگے نکل گئے، فیصل واوڈا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
