ہومتازہ ترینسی ڈی اے کی جانب سے موضع شاہ اللہ دتہ میں 898 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی کا حکم

سی ڈی اے کی جانب سے موضع شاہ اللہ دتہ میں 898 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے موضع شاہ اللہ دتہ میں 898 کنال سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے اراضی واگزار کرانے اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے محمد زمان وٹو نے مذکورہ اراضی پر قبضے سے متعلق تازہ ترین رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اراضی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے موضع شاہ اللہ دتہ میں لینڈ فل/کنٹرولڈ ڈمپنگ سائٹ کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے اور غیر قانونی قبضے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے معاملے میں متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو ضروری کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔

یہ اقدامات قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد ریجن کے 8 اکتوبر 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے حکام کو سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کرانے اور اس کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔