اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5کردی گئی۔
ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری دستاویزات میں ٹرانسفر ،پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں جب کہ اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تر جمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
