ہومپاکستانجے یو آئی ف کی مجلسِ شوری کا اجلاس ، ماورائے آئین حکومتی اقدامات کیخلاف لائحہ عمل پر غور

جے یو آئی ف کی مجلسِ شوری کا اجلاس ، ماورائے آئین حکومتی اقدامات کیخلاف لائحہ عمل پر غور

اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلسِ شوری کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوری کے اراکین شریک ہوئے ۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست تھا، حکومت کے ماورائے آئین اقدامات کے خلاف تحریک کو موثر بنانے کے لائح عمل پر غور کیاگیا۔

اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی، خطے کی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطی اور حرمین شریفین کے حالات پر غور کیا گیا۔ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت ہوئی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔عوامی حقوق، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعتی تحریک کے مستقبل کے لائح عمل پر غور کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔