ہومتازہ ترینامریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ

امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ

واشنگٹن(سب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلووں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے سی بی ایس نیوز کے زیر اہتمام ایک عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔امریکی نائب صدر نے سوال اٹھایا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے بعد، پانچ سال گزرنے پر، ایران دوبارہ جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت قائم کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ ان کے مطابق امریکا ایران سے ایسی طویل مدتی یقین دہانی چاہتا ہے جس کی تصدیق بھی کی جاسکے۔

وینس کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے لیے معاملہ صرف ایران کی موجودہ جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے تک محدود نہیں، بلکہ مستقبل میں اس پروگرام کی بحالی روکنے کے لیے قابلِ تصدیق انتظامات بھی اہم ہیں۔دوسری جانب ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کے ارادے کی تردید کرتا آیا ہے۔ تہران کا مقف ہے کہ اسے بجلی کی پیداوار، طبی تحقیق اور دیگر پرامن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام چلانے کا حق حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔