ہومپاکستانپاکستان کو ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی مل گئی، احد چیمہ چیئرمین نامزد

پاکستان کو ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی مل گئی، احد چیمہ چیئرمین نامزد

بنکاک (سب نیوز)پاکستان 2027 میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا۔ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ دونوں اداروں کے بورڈز آف گورنرز کے آئندہ چیئرمین نامزد ہوگئے۔ اعلان بنکاک میں سالانہ اجلاسوں کے پلینری سیشن میں کیا گیا۔
پاکستان 1953 کے بعد پہلی مرتبہ دونوں اداروں کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا۔ ورلڈ بینک گروپ کے کارپوریٹ سیکریٹریٹ نے احد چیمہ کو چیئرمین شپ کی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے ڈبلیو بی جی کی نائب صدر اور کارپوریٹ سیکریٹری ارادھانا کمار کپور سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی مدتِ سربراہی کے دوران ادارہ جاتی معاونت اور رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔ احد چیمہ نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کارلوس کاروالو اسپالڈنگ سے بھی ملاقات کی، جس میں چیئرمین شپ کی ذمہ داریوں اور آئندہ سال کی ترجیحات پر گفتگو ہوئی۔
احد چیمہ کے مطابق پاکستان ترقی پذیر ممالک کی آواز مثر بنانے، ترقیاتی و مالیاتی نظام کے لیے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے اور کثیرالجہتی ترقیاتی اداروں میں رابطہ کاری بہتر بنانے کے عزم پر قائم ہے۔وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنا اور ترقیاتی مالی وسائل کی مثر اور قابلِ پیش گوئی فراہمی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔