پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بدھ کے روز علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں گورنر راج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جب کہ عدالت سے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ خراب حالات کو قرار دیا جارہا ہے تو پھر ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات خرابی کو ہی جواز بنایا گیا ہے تو بلوچستان میں گورنر راج اور کچے کے علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
