ہومپاکستانچیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق ،سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق ،سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع

اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن پہلی بار شرکت کی جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی بطور ممبر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
دریں اثنا جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی، کیپٹن صفدر نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان کو احسن بھون کی ڈگریوں کے حوالے سے درخواست بھیجی تھی جس میں انہوں نے احسن بھون کی ڈگری پر اعتراض اٹھایا تھا۔چیف جسٹس نے درخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی، جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔