ہومپاکستانبک کارنر جہلم میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب عرفان بھائی اور میں کی تقریبِ رونمائی

بک کارنر جہلم میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب عرفان بھائی اور میں کی تقریبِ رونمائی

جہلم(آئی پی ایس )بک کارنر جہلم میں ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب عرفان بھائی اور میں کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ عرفان صدیقی کی شخصیت اور زندگی کے مختلف پہلووں پر مبنی اس کتاب کو قارئین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، ڈاکٹر خورشید ندیم، ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر رخشندہ بتول نے کتاب پر اپنے بصیرت افروز خیالات اور تاثرات پیش کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ کتاب میں عرفان صدیقی کی شخصیت کے ان پہلوں کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے جو عوام میں نسبتا کم معروف ہیں۔ کتاب ایک استاد، ڈرامہ نگار، کالم نگار، شاعر اور پارلیمانی رہنما کی حیثیت سے ان کے سفر کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ان کی ان تھک محنت، مستقل مزاجی اور اپنے مقصد سے گہری وابستگی کی کہانی بھی ہے۔کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے عرفان صدیقی سے وابستہ اپنی یادوں کو بیان کیا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں عرفان صدیقی کے کالموں، شاعری اور ڈرامے سے منتخب تخلیقات شامل کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔