ہومپاکستانایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی سعودی عرب ملازمت کے نام پر 4.5لاکھ روپے ہتھیانے والے ایجنٹس کیخلاف کارروائی، مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی گئی

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی سعودی عرب ملازمت کے نام پر 4.5لاکھ روپے ہتھیانے والے ایجنٹس کیخلاف کارروائی، مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی گئی

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر آر ای 546/26کے تحت سعودی عرب ملازمت کے نام پر شکایت کنندہ بنیامین سے 4لاکھ 50 ہزار روپے وصول کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی۔
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر حفظہ اینڈ کمپنی کے تین ایجنٹس نے مل کر شکایت کنندہ بنیامین کے بیٹے عمر بنیامین کو سعودی عرب میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور اس سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔ جب شکایت کنندہ کا بیٹا سعودی عرب پہنچا تو وہاں نہ کوئی معاہدہ تھا اور نہ ہی کوئی کمپنی اسے ذلیل و خوار ہو کر واپس آنا پڑا۔ اس دوران اضافی اخراجات بھی شکایت کنندہ نے خود برداشت کیے۔
ایف آئی اے کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں تینوں ایجنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے اور انہیں باہمی معاہدے کے ذریعے رقم واپس کرنے پر پابند کیا گیا۔ تینوں ایجنٹس نے مجموعی طور پر 4لاکھ 50ہزار روپے کی مکمل رقم شکایت کنندہ کو واپس کر دی۔شکایت کنندہ بنیامین نے رقم کی مکمل وصولی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون، ڈپٹی ڈائریکٹر اور تفتیشی افسر انسپکٹر ڈینش مسعود کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور ان کی فعال، پیشہ ورانہ اور بروقت کارروائی کو سراہا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور متاثرین کو انصاف دلانا ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔