شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 13 خوارج جہنم واصل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
