ہومتازہ ترینممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کا اہم فیصلہ، جنرل پاور آف اٹارنی ہولڈرز کے نام پر متاثرین کے پلاٹوں کی ابتدائی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی، دستاویزی ثبوت سب نیوز پر

ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کا اہم فیصلہ، جنرل پاور آف اٹارنی ہولڈرز کے نام پر متاثرین کے پلاٹوں کی ابتدائی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی، دستاویزی ثبوت سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے بحالی کے تحت ملنے والے پلاٹ، ایگرو فارم یا دیگر بحالی مراعات کی ابتدائی الاٹمنٹ جنرل پاور آف اٹارنی(جی پی اے)ہولڈر یا مبینہ خریدار کے نام پر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ممبر (اسٹیٹ)سی ڈی اے محمد زمان وٹو کی جانب سے 24 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بحالی کے فوائد کے تحت بعض کیسز میں پلاٹوں کی ابتدائی الاٹمنٹ اصل حقدار کے بجائے اٹارنی یا مبینہ خریدار کے نام پر کی جا رہی تھی، جو عدالتی فیصلوں اور قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔مراسلے کے مطابق پاور آف اٹارنی محض ایجنسی قائم کرتا ہے اور بذاتِ خود اٹارنی کو جائیداد کا حق یا ملکیتی مفاد منتقل نہیں کرتا۔ اسی طرح محض معاہدہ فروخت بھی غیر منقولہ جائیداد میں بذاتِ خود کوئی حق یا مفاد پیدا نہیں کرتا۔سی ڈی اے نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بحالی کا حق باقاعدہ طور پر متعین اور قابل شناخت پلاٹ الاٹ نہیں ہو جاتا، پاور آف اٹارنی یا معاہدہ فروخت کسی دوسرے شخص کو اصل مستحق کی جگہ الاٹمنٹ کا حقدار نہیں بنا سکتا۔

مراسلے میں مزید قرار دیا گیا کہ پاور آف اٹارنی میں متعلقہ جائیداد کی واضح نشاندہی ضروری ہے۔ کسی بحالی پلاٹ کی شناخت یا الاٹمنٹ سے پہلے جاری کیا گیا پاور آف اٹارنی بعد میں الاٹ ہونے والے پلاٹ کو ازخود اٹارنی کے نام منتقل یا الاٹ کرنے کا اختیار نہیں دے سکتا۔سی ڈی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران مبینہ طور پر فراڈ پر مبنی الاٹمنٹس کے ایسے معاملات بھی سامنے آئے جن میں جی پی اے ہولڈرز نے حقائق چھپا کر یا غلط بیانی کے ذریعے بحالی کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مراسلے میں ایک کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ 22پلاٹ ایسے جی پی اے ہولڈر کے حق میں پراسیس کیے گئے، جبکہ اصل متاثرین کو ماضی میں ضلع وہاڑی میں 150 کنال سے زائد اراضی بحالی فوائد کے طور پر مل چکی تھی۔ممبر (اسٹیٹ)سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام زیرِ التوا کیسز، جن میں ابھی تک الاٹمنٹ آرڈر جاری نہیں ہوئے، اور آئندہ تمام کیسز میں کسی بھی پلاٹ، ایگرو فارم یا دیگر بحالی مراعات کی ابتدائی الاٹمنٹ صرف اصل متاثرہ شخص یا اس کے قانونی وارثان کے نام پر کی جائے گی۔تاہم مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی عدالتوں کی جانب سے ریفر کیے گئے کیسز پر لاگو نہیں ہوگی

1 1 1
2 1
3 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔