راولپنڈی (سب نیوز)مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے دوران سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
