سیئول(آئی پی ایس ) جنوبی کوریا، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔آٹھ ممالک نے سمندری راستوں میں رکاوٹ کی مذمت میں مشترکہ بیان جاری کر دیا، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ، پولینڈ اور برطانیہ نے سمندری آمدورفت کے تحفظ پر اتفاق کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں سمندری آمدورفت میں خلل ناقابل قبول ہے۔بیان کے مطابق طاقت، دھمکی یا غیرقانونی ٹیکس اور شرائط کے ذریعے سمندری راستوں میں رکاوٹ عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطرہ ہے۔
