ہومبریکنگ نیوزمکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت ،لیفٹیننٹ جنرل(ر )نعمان محمود سیکریٹری جنرل مقرر

مکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت ،لیفٹیننٹ جنرل(ر )نعمان محمود سیکریٹری جنرل مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا، پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔