ہومبریکنگ نیوزدنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے، وزیر داخلہ

دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کاوشوں پر گفتگو ہوئی،

علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔وفاقی وزیر داخلہ اور امریکی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔