جدہ ( خالد نواز چیمہ ): قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کمیونٹی میڈیا کے نمائندوں کو نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق حال ہی میں متعارف کرائے گئے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
قونصل جنرل نے میڈیا نمائندوں کو نئے نظام کے طریقۂ کار، آن لائن اپائنٹمنٹ کے حصول اور قونصلر خدمات تک رسائی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید آن لائن نظام کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے لیے نادرا اور پاسپورٹ کی سہولیات کو مزید منظم، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔
سید مصطفیٰ ربانی نے کمیونٹی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی سہولت کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے نئے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم سے متعلق معلومات پاکستانی کمیونٹی تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جدہ: نادرا، پاسپورٹ سہولیات کیلئے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم متعارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
