ہومپاکستانپاکستان جرنلسٹس فورم نے سعودی عرب کا 96واں یومِ وطنی جوش و جذبے سے منایا

پاکستان جرنلسٹس فورم نے سعودی عرب کا 96واں یومِ وطنی جوش و جذبے سے منایا

جدہ ( خالد نواز چیمہ): سعودی عرب کی پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے مملکت سعودی عرب کا 96واں یومِ وطنی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، سرپرستِ اعلیٰ محترمہ نوشین وسیم اور فورم کے سینئر اراکین نے سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر شیخ صالح البترجی کی خصوصی دعوت پر یومِ وطنی کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی صحافیوں کی شرکت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، محبت، باہمی احترام اور مضبوط دوستی کی خوبصورت عکاسی کی۔ تقریب کے دوران سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیخ صالح البترجی نے پاکستانی صحافیوں کی تقریب میں شرکت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی عوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان سعودی دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران اور سینئر اراکین نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو 96ویں یومِ وطنی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مملکت کی مزید ترقی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔