اسلام آباد: پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کیتھرین کونل کو نئی ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم) کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق کیتھرین کونل وسیع سفارتی تجربہ رکھتی ہیں اور پاکستان میں کراچی اور لاہور میں سابقہ سفارتی تعیناتیوں کے باعث ملک کے بارے میں گہری واقفیت رکھتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹلی بیکر کے ساتھ مل کر کیتھرین کونل کا تجربہ اور پاکستان سے واقفیت بڑھتے ہوئے امریکہ-پاکستان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
