لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ خطہ انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کے بعد عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر بھونچال آیا ہے،خام تیل کی قیمت 132 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی دبا بڑھاو ہے، تنقید کرنا آسان ہے، احتجاج کے ساتھ مسائل کا حل بھی بتایا جائے، سیاسی بنیادوں پر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں،27 تاریخ کو پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے، موجودہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کسی کو اسلام آباد پر یلغار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے،عوام کے لیے تیل سستا کرنا میری ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ذمہ دارحکومت کی حیثیت سے عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپے کے ٹو کن جاری کیے گئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے، جماعت اسلامی کے وفدکو بتا دیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، ،کنووں پرکام شروع ہوگیا ہے، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گے کہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان کی حراست کا انہیں علم نہیں، بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔
