ہومپاکستانبھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔اس سلسلے میں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے)نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 اکتوبر 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹم میں کہا گیا کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔