ہوماسلام آبادتاجکستان کے سفیر کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات ،تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

تاجکستان کے سفیر کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات ،تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے پاکستان میں آذربائیجان کے نو تعینات سفیر عرفان شکیروغلو دادوف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے تاجکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، ان کے فروغ کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں اسلام آباد میں تاجکستان اور آذربائیجان کے سفارت خانوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے باہمی رابطہ کاری پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں جانب سے تعمیری تعاون جاری رکھنے، تجربات کے تبادلے اور تاجکستان و آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات و تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔