ہومپاکستاننیدرلینڈز سفارتخانے اور کشف فاؤنڈیشن کے درمیان ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال

نیدرلینڈز سفارتخانے اور کشف فاؤنڈیشن کے درمیان ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد میں نیدرلینڈز کے سفارتخانے اور کشف فاؤنڈیشن کے درمیان حالیہ ملاقات میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران کشف فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کو اپنے کاروباری خیالات کو عملی شکل دینے، روزگار اور ذریعۂ معاش پیدا کرنے اور معاشی خودمختاری کے حصول میں معاونت کے حوالے سے کام کو اجاگر کیا گیا۔

فریقین نے کشف فاؤنڈیشن اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ روابط کا بھی جائزہ لیا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے روابط استوار کرنے کے امکانات پر گفتگو کی۔نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے مطابق ملاقات نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں نئے خیالات اور ممکنہ تعاون کے مواقع سامنے لانے میں مدد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔