ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (آئی پی ایس ) چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کمپنی پاورس کے ایک وفد نے چیئرمین رابرٹ بریٹ ویلیکویچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔