ہومپاکستانشہر قائد میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شہر قائد میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گر نے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاون میں بلاک ایل میں فٹبال گراونڈ اور بلدیہ سکول کے قریب پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے نیچے متعدد افراد دب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں، پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔دوسری جانب ملبے تلے 5 افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔