ہومتازہ ترینقائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ناصر عباس سے روسی سفیر کی ملاقات،علاقائی امن پر گفتگو

قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ناصر عباس سے روسی سفیر کی ملاقات،علاقائی امن پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)سفیر مملکت روس مسٹر البرٹ پی خروف کی قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس سے ملاقات کیلئے جامعہ ولایہ اسلام آباد آمد، ملاقات میں سینیٹر زیشان خانزدازہ چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ ، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی ، خالد یوسف چوہدری لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان ، آغا ناصر شیرازی چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ، سید محسن رضا شہریار مرکزی سیکرٹری رابطہ ایم ڈبلیو ایم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک روس تعلقات ، علاقائی امن پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں روس کی علاقائی امن کی لئے کوششوں ، مسئلہ فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا اور اتفاق رائے کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت پر منظم کرنے کی ضرورت میں جس میں ریاستی ، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر مضبوط کیا جانا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔