ہومتازہ تریننیتن یاہو مزید ایک منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماوں کا مستعفی ہونے کا مطالبہ

نیتن یاہو مزید ایک منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماوں کا مستعفی ہونے کا مطالبہ

تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیلی اپوزیشن رہنماوں نے اسرائیلی صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی اخبارکی جانب سے اپنے صحافیوں کی شائع ہونے والی کتاب کے ایک اقتباس پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے پہلے نیتن یاہوکو خبردار کر دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے حملے سے ڈیڑھ ہفتہ قبل نیتن یاہو سے بات کی تھی اور نیتن یاہو کو آگاہ کیا تھاکہ حماس بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔امارات کی جانب سے7 اکتوبرکے حملے سے خبردار کیے جانیکی رپورٹ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شدید تنقید کی زد میں ہیں، اسرائیلی اپوزیشن رہنماوں کا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو عہدے کے لیے نااہل ہیں، اس لیے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ 7 اکتوبرحملے کی براہ راست ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، نیتن یاہو ایک منٹ کے لیے بھی اپنے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے قبل یو اے ای نے نیتن یاہوکوکوئی انتباہ نہیں دیا تھا۔ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا گیا ہے، اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، یواے ای کے درمیان کھلے اوربراہِ راست رابطے کے ذرائع موجود ہیں، تمام متعلقہ انٹیلی جنس معلومات متعلقہ اداروں کے درمیان شیئرکی جاتی رہی ہیں، امارات اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات اب بھی جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔