لاہور (سب نیوز)اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام پر مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ردعمل دے دیا۔
ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے حمزہ حبیب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی کہانی قرار دیا۔لیگی رہنما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ ایک جعلی کہانی ہے، میں آئی جی پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سے کام ہیں اور یہ معاملہ ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ حمزہ حبیب نے اس سے قبل ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ثاقب چدھڑ نے اب ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ثاقب چدھڑ نے مومنہ کے شوہر حمزہ کے جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کرنے کے بیان کو جعلی کہانی قرا ر دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
