ہومتازہ ترینایم کیو ایم کے اندر اختلافات نیچے تک سرائیت کر چکے ہیں، جو پارٹی انتخابات کے بغیر ختم نہیں ہونگے،مصطفی کمال کا اعتراف

ایم کیو ایم کے اندر اختلافات نیچے تک سرائیت کر چکے ہیں، جو پارٹی انتخابات کے بغیر ختم نہیں ہونگے،مصطفی کمال کا اعتراف

کراچی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اندر اختلافات ہیں اور ان اختلافات کو پارٹی الیکشن کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر بالکل اختلافات ہیں، جو نیچے تک سرائیت کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مضبوط صرف پارٹی الیکشن سے ہوگی جو اکتوبر میں ہے، اختلافات دور کرنے کی بہت کوشش کی، ہو سکتا ہے کہ کوئی کمی رہ گئی ہو، پارٹی الیکشن کے بغیر ان اختلافات کو ختم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن میں کارکنان جس کوکامیاب اور ناکام کریں سب کو قبول کرنا ہوگا۔مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کو ایم کیو ایم سے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کے معاملے پر ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کی خراب حکمرانی پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق مقامی حکومتوں کو اختیارات ملنے سے ایم کیو ایم کو کیا فائدہ ہوتا؟ مجوزہ آئینی ترمیم مان لیتے تو آج گلی کوچوں میں اختیارات اور وسائل ہوتے، 28ویں ترمیم میں ہماری فتح یا ناکامی نہیں ہوگی بلکہ ملک کی فتح اورناکامی ہوگی۔وفاقی وزیر صحت نے مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کے معاملے پر کہا کہ اگر مجوزہ آئینی ترمیم تسلیم کرلی جاتی تو آج گلی محلوں میں اختیارات اور وسائل موجود ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ 28ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں کسی ایک جماعت کی فتح یا ناکامی نہیں ہوگی بلکہ اس کا تعلق ملک کی فتح یا ناکامی سے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔