ہومپاکستانسی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کرنے کا فیصلہ،مکمل تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کرنے کا فیصلہ،مکمل تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سوآںگارڈن ہاؤسنگ اسکیم، زون فائیو اسلام آباد میں مبینہ طور پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی توسیع کے معاملے پر مِس سولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی ای سی ایچ ایس) کے دفاتر سیل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے 28 اگست 2026 کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ سوآںگارڈن ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 2,985 کنال رقبے پر مشتمل ہے، جسے سی ڈی اے نے 10 جولائی 1994 کو منظور کیا تھا۔ سی ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق اس اسکیم کا این او سی بعد ازاں 11 مئی 2017 کو منسوخ/واپس کیا جا چکا ہے۔خط کے مطابق سوسائٹی کو انفراسٹرکچر کا کام مکمل کرکے مقررہ مدت میں Completion Certificate حاصل کرنا تھا، تاہم تاحال یہ سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا گیا۔سی ڈی اے نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکس، قبرستان اور پبلک بلڈنگز کے لیے مختص اراضی کو مبینہ طور پر دیگر استعمالات میں تبدیل کیا گیا، جبکہ اس کے لیے سی ڈی اے سے پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔سی ڈی اے کی جانب سے اس معاملے پر پہلے بھی 11 اگست 2025 اور 8 ستمبر 2025 کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ سی ڈی اے کے سرکاری ریکارڈ میں بھی سوآن گارڈن کے این او سی کی حیثیت Cancelled درج ہے۔خط میں ICT (Zoning) Regulations اور متعلقہ قواعد کی شق 42-4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات یا استعمال کی صورت میں متعلقہ احاطہ سیل کیا جا سکتا ہے۔سی ڈی اے نے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ سے کہا ہے کہ سوآن گارڈن میں سولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر، مکان نمبر 18، اسٹریٹ نمبر 4، بلاک ایف، کو نوٹسز اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں سیل کرنے کی کارروائی کی جائے۔ خط کے مطابق کارروائی کے دوران ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان عباس کریں گے۔سی ڈی اے کے موجودہ آن لائن ریکارڈ میں بھی سوآں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کا LOP Approved جبکہ NOC Cancelled درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔