اسلام آباد میں اٹلی کے سفارت خانے نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو اٹلی کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والی وزیراعظم بننے پر دیے گئے تہنیتی پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔
اٹلی کے سفارت خانے نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو سراہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہے۔
سفارت خانے کے مطابق، پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
