ہومپاکستانبنکاک: سپر نووا اسکول کے طلبہ کی پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات

بنکاک: سپر نووا اسکول کے طلبہ کی پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات

اسلام آباد/بنکاک،: سپر نووا اسکول کے طلبہ نے بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات کی۔

طلبہ نے بنکاک میں منعقد ہونے والے ورلڈ اسکالرز کپ (World Scholar’s Cup) میں شرکت کی، جس میں دنیا بھر سے نوجوان طلبہ اور اسکالرز نے حصہ لیا۔

سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے طلبہ کے جوش و جذبے، کامیابیوں اور اس بین الاقوامی علمی پلیٹ فارم پر فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ علمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حصول کا سلسلہ جاری رکھیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت اور قابلِ فخر نمائندگی کریں۔

ملاقات کے دوران طلبہ کی بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کو بھی سراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔