اسلام آباد(سب نیوز) غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار کئی سو غیر ملکیوں میں سے 61کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 36ویت نامی، 24 چینی اور ایک ملائیشین شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کی حراست میں کل 258 غیرملکی شہری موجود ہیں، گرفتار شدگان میں سے مزید دو چینی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیاگیا جس کے بعد ملک بدر افراد کی تعداد 63 ہوگئی ۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ڈی رپورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا۔بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آسکیں گے، وزارت داخلہ ملزمان کے ویزے منسوخ کرکے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
