استنبول (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیشرفت وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان استنبول میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی، جو کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت قائم کردہ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے قبل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے استنبول میں اپنے ترک ہم منصب یاشار گولر سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی اور باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی موجود تھے۔یہ ملاقات تینوں برادر ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 7 اگست کو مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دستخط کیے جانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے پہلے باقاعدہ اجلاس سے قبل ہوئی۔ اس کمیٹی کا یہ تاریخی پہلا اجلاس دفاعی اور سفارتی تعاون کی عملی شکل فراہم کرنے کے لیے استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک ہم منصب سے ملاقات ، علاقائی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
