ہومتازہ ترینتیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، صائم ایوب سمیت 6کھلاڑیوں کی طلبی کا امکان

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، صائم ایوب سمیت 6کھلاڑیوں کی طلبی کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، نوجوان اوپنر صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل راونڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر، فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔پاکستان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہنے کے بعد پاکستان اسکواڈ میں مزید تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
محمد رضوان نے لیڈز اور لارڈز میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں شرکت کی، تاہم ان کی کارکردگی پر تنقید کی گئی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں 12 اور 41 جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں 7 اور ایک رن بنایا۔رضوان گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر صرف 94 رنز بناسکے ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انہوں نے 18، 12 اور 11 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب امام الحق بائیں پنڈلی میں کھچا کے باعث لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے، حالانکہ انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی نظریں سیریز میں وائٹ واش سے بچنے پر ہوں گی۔برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، نوجوان اوپنر صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل رانڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر، فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔پاکستان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔