ہومبریکنگ نیوزایرانی میزائل حملوں نے امریکا کو مشکل میں ڈال دیا، پیٹریاٹ ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ

ایرانی میزائل حملوں نے امریکا کو مشکل میں ڈال دیا، پیٹریاٹ ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ

واشنگٹن(آئی پی ایس ) ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر بیلسٹک میزائل حملوں کے باعث امریکا کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز کے ذخائر پر دبا بڑھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اوپن سورس انٹیلی جنس آسنٹ پر مبنی اندازوں کے مطابق ایک ہی رات اردن کے اوپر ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے امریکا نے بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے تقریبا 32 ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہی رات میں 96 سے 128 تک انٹرسیپٹرز فائر کیے۔ ایک انٹرسیپٹر کی ممکنہ قیمت تقریبا 40 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے، جس کے باعث اس ایک رات کی دفاعی کارروائی کی مجموعی لاگت تقریبا 38 کروڑ سے 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

اگر یہ اندازے درست ہیں تو ایران کے ایک بڑے میزائل حملے کو روکنے کی امریکی کوشش خاصی مہنگی ثابت ہوئی ہے۔ دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا اہم پہلو یہ ہے کہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تیاری فوری طور پر ممکن نہیں ہوتی بلکہ ایک نئے انٹرسیپٹر کی تیاری میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔