اسلام آباد : او آئی سی۔کامسٹیک نے ملائیشیا کے 69ویں قومی دن کے موقع پر حکومت اور برادر عوامِ ملائیشیا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
او آئی سی۔کامسٹیک کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں ملائیشیا کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ ملائیشیا اتحاد، امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مزید آگے بڑھتا رہے۔
پیغام میں ملائیشیا کے قومی دن کی مناسبت سے ”سیلامت ہاری مردیکا“ (یومِ آزادی مبارک) کے الفاظ بھی کہے گئے۔
او آئی سی۔کامسٹیک نے ملائیشیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
