ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر میں شدید بارش ، بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے، چناب کے بہاو میں اضافے کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارش ، بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے، چناب کے بہاو میں اضافے کا خدشہ

لاہور (سب نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ریاسی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی کی آمد بڑھنے پر سلال ڈیم کے متعدد دروازے کھول دیے گئے، جس سے دریائے چناب کے بہاو میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان میں دریائے چناب کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاسی اور دریائے چناب کے بالائی کیچمنٹ میں مسلسل بارش کے باعث سلال ڈیم کے ذخیرے میں پانی کی آمد بڑھی، جس کے بعد اضافی پانی کے اخراج کے لیے ڈیم کے متعدد دروازے کھولے گئے۔ حکام پانی کی سطح اور بہا وکی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔سلال ڈیم دریائے چناب پر قائم ہے اور وہاں سے خارج ہونے والا پانی بالآخر پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ پانی کے اخراج میں اضافہ ہونے کی صورت میں پاکستان میں دریائے چناب کے بہا ومیں بھی اضافہ ہوسکتا ہے

تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان میں بڑے سیلاب کی پیشگوئی کرنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ اثرات کا انحصار اخراج کی مقدار، بارش اور دریا کے موجودہ بہا وپر ہوگا۔تاہم موجودہ صورتحال کے بعد خصوصا پنجاب میں دریائے چناب کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح کی نگرانی اہم ہوگی۔ اگر بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اور ڈیم سے پانی کا اخراج مزید بڑھایا گیا تو پاکستانی حدود میں دریائے چناب کے بہا ومیں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔